ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل محکمہ اصلاح آبپاشی خیبر پختونخوا جاوید اقبال خٹک نے کہا ہے کہ انسا نی زندگی کی بنیادی ضرورت آکسجن،پا نی اور خورا ک ہے۔مو جودہ صو با ئی حکو مت نے زراعت کی تر قی پر جتنی توجہ اور فنڈز فراہم کئے ہیں اتنے فنڈز گزشتہ 45سا لو ں میں نہیں دئے گئے 45سا ل قبل اس محکمہ کی بنیاد ریسرچ پر رکھی گئی جس کا مقصد پا نی کو بچا نا ہے اور اس کے کم از کم استعما ل سے زیادہ سے زیادہ فصلیں پیدا کر کے اپنے ملک کو خورا ک میں خود کفیل بنا نا ہے۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے آج بفہ میرا مانسہرہ میں 21لاکھ 8ہزار 8سو 59 روپے کی لاگت سے بیدار الر حمن وا ٹر کو رس کے منصوبہ کا افتتا ح اور افتتا حی تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔محکمہ اصلاح آبپاشی ما نسہرہ نے ذمیندوراں کے باہمی اشتراق سے  بفہ میرا ما نسہرہ میں 750 کینال سے ذاہد زرعی اراضی کو سہراب کرنے کے لئے 21لاکھ 8ہزار 8سو 59 روپے کی لاگت سے بیدار الر حمن وا ٹر کو رس کا منصوبہ مکمل کرلیا ہے جس سے 70خا ندان اور500سو  افارد مستفید ہو گی ۔جس کا باقاعدہ افتتاح آج رکن قومی اسمبلی الحا ج صا لح محمد خا ن اورڈائریکٹر جنرل محکمہ اصلاح آبپاشی خیبر پختونخوا جاوید اقبال خٹک نے کیا ہے۔اس موقع پر ضلعی آفیسر محکمہ اصلاح آبپاشی ما نسہرہ مسعود الرحما ن خٹک،پر ضلعی آفیسر محکمہ ایبٹ آبادشاہد محمود،محکمہ کے افسران اور کثیر تعداد میں زمیندار بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ اصلاح آبپاشی خیبر پختون خوا جاوید اقبال خٹک نے کہا انسان کی بنیادی ضروریات خوراک ہے۔موجودہ صوبائی حکومت نے اس سلسلہ میں محکمہ زراعت کو ریکارڈ فنڈ مہیا کئے ہیں۔ محکمہ زراعت اصلاح آبپاشی کو قیام کے 45 سال میں موجودہ  صو با ئی حکومت نے سب سے ذیادہ فنڈ دیئے ہیں۔صوبہ میں بنوں،ملاکنڈ،سوات،بونیر سمیت دیگر اضلاع میں قومی پروگرام برائے اصلاح کھالا جات فیز ون مشرف نے شروع کیا تھا  جس کے خاطر خواہ نتائج کی بدولت تحریک انصاف  کے دور میں 2019 میں فیز ٹو شروع ہوا۔یہ پانچ سالہ منصوبہ ہے جس کے نتائج،پانی کی بچت،اضافی رقبہ کی سیرابی،اور اعلی اقسام کی فصلوں کی پیداوار میں اضافے میں ظاہر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں اصلاح آبپاشی کے جدید زرائع استعمال ہو رہے ہیں۔انہو ں نے کہا ہزارہ ڈویژن میں ہر ی پور اور ما نسہرہ فوڈ با سکٹ ہے۔انہو ں نے کہا کہ انشا اللہ ڈرپس ایریگیشن سسٹم اسی سا ل شروع کر رہے ہیں۔اس سے 60فیصد محکمہ اور 40فیصد مقامی آبادی کا خرچ ہوگا اس سے زراعت دوگنا ہوگی اور پا نی کی بھی بچت ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آبادی بڑھ چکی ہے۔اس کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے موجودہ خیبر پختون خوا حکومت نے زرعی شعبہ میں انقلاب لایا ہے جس کے اثرات جلدآرہے ہیں۔اور صوبہ کے عوام خوراک میں خود کفیل ہوں گے۔۔اس سلسلہ میں محکمہ بڑی تیزی سے کام کر رہا ہے اس حوالہ سے فنڈ کی کمی کا سامنا نہیں ہے۔ایبٹ آباد  اور ما نسہرہ کو بھی خطیر فنڈ مہیا کریں گے۔ انہو ں نے کہا اس طرح کے پختہ کھلا لو ں کی تعمیر سے جو50فیصد پا نی کھیت پہچنے سے قبل ہی ضا ئع ؑ ہوجا تا تھا  اور پہچنتے پہچنتے کئی گھنٹے لگتے تھے جس سے زمیداروں کو نقصا ن ہو تا تھا ان پختہ کھلا لو ں کی تعمیر سے زمیدارو ں کو زیادہ فا ئدہ ملے گا۔ قبل ازیں ضلعی آفیسر محکمہ زرا عت اصلاح آبپاشی مسعود الر حمن نے بریفنگ میں بتایا کہ ما نسہرہ میں  2لا کھ ایکڑ  زرعی زمیں ہے  جس میں  16306ایکڑ نہری با قی تما م زمیں کو ندی نا لو ں اور چشموں اوربا رش سے پا نی ملتا ہے انہو ں نے بتا یا کہ 2021-22میں 54وا ٹر تلا ب،20وا ٹر ٹینک،وولڈ بنک منصو بے کے تحت 40کے قریب کھلا لے،کا غا ن نارا ن میں 95فش فا رم  جب کہ2سا لو ں میں 5کروڑ98لا کھ کے مختلف مقا ما ت پر کھلا لو ں کی تعمیر کی گئی،تلا ب پر85لا کھ،فش فا رم پرخر چ کئے گئے ہیں ہو چکا ہے۔تقریب سے بیدار الر حمن انجمن صدر ابپا شی،چیئر مین نادر خا ن،فا رم سروسز سینٹر کے صدر منور احمد لغما نی،،چیئر مین قاسم عمر،نے بھی اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے