جمرود(نمائندہ مانند)جمرود،جمعیت علماء اسلام کے رہنماء و پی ڈی ایم کے مرکزی ترجمان سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ نے جمرود کے علاقے غنڈی ہوسے میں حاجی کامیاب آفریدی مرحوم کے رہائش گاہ پر جمعیت طلباء اسلام کے زیر اہتمام پیغام اسلام یوتھ کنونشن و تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل پارٹیوں نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات حکومت اور ایلکشن  کمیشن مل کر اپنے وقت پر کریں گے عمران خان کے دباؤ میں قبل از وقت انتخابات نہیں ہوں گے۔اس موقع پر تحصیل باڑہ کے چئیرمن مفتی کفیل افریدی،حاجی محمد کریم افریدی،حاجی عمر ناصر افریدی،وی سی چیئرمین مولانا نورالامین حقانی،مولانا گل نواز آفریدی،مولانا دلاور درویش،قاری طارق،کاشف افریدی،مختیار آفریدی،مولانا اقبال شاہ حیدری،مولانا غفران اللہ خیبری،سید کبیر افریدی،صحافی قاضی فضل اللہ،مولانا سعید خان آفریدی و دیگر موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب انتخابات میں تحریکِ انصاف نے اپنے نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے کیونکہ یہ نشستیں پہلے سے تحریکِ انصاف کی تھیں جس میں پاکستان مسلم لیگ ن و پی ڈی ایم نے کچھ پی ٹی آئی کے نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پی ڈی ایم حکومت بنائے گے اور حمزہ شہباز شریف وزیر اعلی ہوں گے جن کے لیے سیاسی لابنگ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی خرید و فروخت نہیں ہورہی خرید و فروخت کا کلچر پاکستان تحریک انصاف و عمران خان اور ان کے حواریوں نے سینٹ الیکشن میں شروع کی تھی جس میں 45 سیٹیں 65 میں تبدیل ہوچکے تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں زرداری اور پی ڈی ایم کوئی خرید و فروخت نہیں کررہی۔انہوں نے کہا کہ قوم و جمہوری قوتوں نے قبل ازوقت انتخابات کا عمران خان کا مطالبہ بلکل مسترد کردیا ہے عمران خان جب حکومت میں تھے اور دو صوبوں اور مرکز میں حکومت پی ٹی آئی کے تھی اگر وہ چاہتے تو صوبوں میں حکومتیں ختم کرتے لیکن عمران نیازی  جھوٹا ہے اور وہ قبل از وقت انتخابات کے نعرے پر قوم کو مسلسل دھوکہ دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہ بلوچستان اور خیبر پختون خوا میں گورنر ابھی تک نہیں ان صوبوں میں گورنر کی تعیناتی وقت کی ضرورت ہے لیکن اتحادی جماعتوں میں  کوئی اختلافات نہیں۔انہوں نے کہا کہ موجود حکومت ملکی معشیت کو بہتر کریں گی آئی ایم ایف کی طرف سے جو قرضے ملیں گے اس سے ڈالر کی قدر میں کمی ہوجائے گی ملکی خراب معشیت کو بہتر کرنے کے لیے موجود حکومت کام کررہی ہے اور مہنگائی بھی کنٹرول کریں گی۔پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے اور مہنگائی کا طوفان برپا کردیا تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فاٹا انضمام بالجبر کیا گیا یہاں کے عوام سے رائے لیے بغیر فاٹا انضمام خیبر پختونخوا میں کیا گیا جمعیت علماء اسلام پہلے دن سے موقف تھا کہ انضمام کے حوالے سے ریفرنڈم کیا جائے اور ہمارے قائد مولانا فضل الرحمان قبائیلی حقوق کے حوالے سے مسلسل چیخ رہے تھے کہ قبائلی عوام جو چاہئیے ان کو وہ حقوق دیا جائے جو وہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام جمعیت علماء اسلام اور مولانا فضل الرحمان کی حکومت بنانے میں مدد کریں فاٹا انضمام کا خاتمہ کریں گے اور قبائیلی عوام کے مرضی کے مطابق اصلاحات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریکِ اصلاحات پاکستان کے الحاج شاہ جی گل آفریدی انضمام کے حق میں تھے جبکہ ان کے بھائی انضمام کے حوالے سے خاموش تھے جن کا مطلب تھا کہ وہ الگ صوبے کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی عوام کے ساتھ جو وعدے کیے گئے تھے وہ پنڈی و ریاست اور حکومت نے پورے نہیں کیے اگر فاٹا الگ صوبہ بن جاتا تو یہاں کے عوام کا الگ اسمبلی ہوتی اپنے سینٹرز اور قومی اسمبلی میں مختص سیٹیوں میں کمی نہ ہو جاتی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے