سوات (مانند نیوز ڈیسک) ملاکنڈ ڈویژن میں مون سون شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کمشنر آفس سیدو شریف کے احاطے میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسرملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغراور چیف کنزرویٹرسید مقتدا شاہ نے شرکت کی اور پودے لگائے۔ کنزرویٹر گوہر علی، ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر وسیم خان اور دیگر افسران نے بھی مہم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ بہترشجر کاری سے موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور اس ضمن میں مون سون شجرکاری کی اپنی اہمیت ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی محکمہ جنگلات نے شجر کاری کے لئے بھر پورانتظامات کئے ہیں جسمیں عوام کو بھی شرکت کا بھر پور موقع دیا جائے گا۔ محکمہ جنگلات نے ملاکنڈ ڈویژن میں تقریبا بیس لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے اور اسی طرح بیس لاکھ سے زیادہ پودے مختلف مقامات پرعوام میں مفت تقسیم کئے جایئں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے