لاہور (مانند نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ اداروں سے دیرینہ تعلق ہے، تنقید کرنیوالوں کی حمایت نہیں کرسکتا،کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں، جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے۔ چودھری شجاعت حسین نے وزیراعلی پنجاب الیکشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز الہی میرا وزیراعلی کا امیدوار تھا اور آج بھی ہے اور کل بھی رہے گا لیکن وہ پی ٹی آئی کا امیدوار نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کے ساتھ 30 سال سے ایک تعلق رہا ہے، کیسے تنقید کرنے والوں کی حمایت کر سکتا ہوں۔ انہیں اداروں کی وجہ سے پاکستان میں استحکام ہے۔ تمام جماعتوں کے لیڈران اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی سوچ کو بالائے طاق رکھیں تاکہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہوں۔ چودھری شجاعت نے کہا کہ سیاسی مخالفت کو ذاتی مخالفت بنا کر غلط معنی نکالنے کی کوشش نہ کریں، جس کو بھی اقتدار میں آنے کا موقع ملے وہ سیاسی مخالفین کے پاس جائے، ملک کے بہتر مفاد کیلئے مل بیٹھ کر مشاورت سے آگے بڑھیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے