لاہور(مانند نیوز ڈیسک) نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ق)کے رہنماچوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ حمزہ شہباز شریف نے گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھانے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے ایک مرتبہ پھر ہمیں کامیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، اتحادی جماعتوں کے اراکین سمیت آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین صاحب کا بھی شکریہ جنہوں نے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے۔نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ انشا اللہ ہم مخلوق خدا کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے