اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیراعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی شکست پر کہا ہے کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔شیخ رشید نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے۔لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا۔ڈالر 250کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں سارا کام پلاننگ کے تحت ہوا ہے۔ ان کی جیت بھی انکی ہار ہے،2 خاندانوں میں لڑائی نواز شریف خاندان کے لیے بھی پیغام ہے۔اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار صرف اپنے کیسوں سے بچنے کے لیے ہے۔قوم دیکھ لے کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہیں اور فضل الرحمن خانہ جنگی کے بیان دے رہا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے