اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ عوام اور عوامی طاقت ہمارے ساتھ ہے جبکہ عوام آج بھی انہیں مختلف مقامات پر چور چور کے نام سے پکار رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے آگے گھٹنے ٹیک کر ہماری آزادی کا سودا کیا اور اس رچائے گئے ڈرامے پر سپریم کورٹ انصاف دے گی۔انہوں نے کہا کہ خوف کے مارے ہم پر مقدمات بنائے جا رہے ہیں لیکن یہ خود غدار ہیں جنہوں نے سازش کے تحت پاکستان حکومت کو بدلہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خوف ڈر اور عوام کو ڈرانے کیلئے غداری کا کیس بنایا جارہا ہے جبکہ ہم دہشت گردی بغاوت توہین رسالت سمیت کئی کیس بنا چکے ہیں۔قاسم سوری نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جدوجہد امریکہ کی غلامی سے آزادی کیلئے ہے اور سب کی نظریں سپریم کورٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ ا نہوں نے کہاکہ اسمبلی میں عوام کے مینڈیٹ کو روند دیا گیا ہے اور ایک بار پھر پھر پیسوں کی بوریوں کے منہ کھولے گئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ نے 63 اے کی تشریح تھی کے پارلیمانی لیڈر کے کہنے پر ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوروں نے عمران خان کو ہٹا کر این آر او ٹو لیا ہے اور اس ملک کو لوٹنے والوں کا احتساب ضروری ہے کیونکہ یہ جمہوریت نہیں پیسے کی سیاست ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے