اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے غیرآئینی اور غیر قانونی فیصلہ کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا کہ قانون میں کوئی ابہام نہیں اورتمام بڑے چوٹی کے قانون دان اس پر متفق ہیں کہ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے غیرآئینی اور غیر قانونی فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکثریت کی بجائے اقلیت کو فاتح قرار دے کرصریحاً آئین و قانون کی نفی کی۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ سپریم کورٹ اس معاملے میں آئین و قانون کے مطابق فیصلہ کرے گی۔