کولمبو (مانند نیوز ڈیسک) سری لنکا میں حکومت کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے نومنتخب صدر رانیل وکرماسنگھے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مظاہرین کی جانب سے صدر وکرما سنگھے پر معزول صدر کے ساتھیوں کو تحفظ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز دارالحکومت کولمبو میں ایوانِ صدر کے باہر موجود حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ اکھاڑ پھینکے تھے۔پولیس ترجمان نے 9 افراد کی گرفتاری کی بھی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ پچھلے کئی ماہ سے مظاہرین نے قصرِ صدارت کے باہر پڑاو ڈالا ہوا تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ سابق صدر راجاپکسے سے مستعفی ہوں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے