اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ملک میں جمہوریت کی فتح ہے۔لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)کا موقف درست ثابت ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب مسلم لیگ ن کا سیاسی گڑھ ہے اور رہے گا۔ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے مسلم لیگ (ق)کے ووٹوں کو مسترد کرنے کے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملک میں امن اور ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشی استحکام لانے کے لیے کوشاں ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے