اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ آخری دم تک مقابلہ کرینگے، جیت حق کی ہوگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں علی محمد خان نے لکھا کہ ہم آخری دم تک مقابلہ کریں گے، یاد رکھنا آخری جیت حق کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ دیکھتے ہیں اقتدار کی ہوس اور ہمارے وطن کی محبت میں جیت کس کی ہوتی ہے۔