لاہور (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھے بغیر حمزہ کے حلف کی بات کر دی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں لیگی رہنما عطا تارڑنے کہا کہ فواد ایک نا لائق اور نااہل شخص ہے جس نے سپریم کورٹ کا فیصلہ پڑھے بغیر حلف والی بات کر دی،سپریم کورٹ کے فیصلے میں درج تھا کہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے اگلے روز صبح 11 بجے سے پہلے حلف لینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز نے رات کے اندھیرے میں حلف نہیں لیا بلکہ الیکشن کے اگلے روز اور 11 بجے سے پہلے لیا۔