سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز فرنچائز ایسوسیشن کے انتخابات مکمل،فرزند عبدالغفور کاشف خان صدر منتخب،آسد آفریدی جنرل سیکرٹری نامزد،انتخابات کا انعقاد اسلام آباد کے مرکزی دفتر میں ہوا،اسلام آباد میں باقاعدہ مرکزی آفس کا افتتاح بھی کردیا،آئندہ کا لانحہ عمل بھی وضع کرلی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان یوٹیلٹی سٹورز فرنچائز کے انتخابات کا کامیاب انعقاد ہوا جس میں سوات سے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما اور سابق امیدوار پی کے 7 عبدالغفور خان کے فرزند کاشف خان آف کبل بلامقابلہ صدر منتخب ہوگئے جبکہ ان کے ساتھ کابینہ میں اسد آفریدی جنرل سیکرٹری نامزد ہوئے اسی طرح دیگر کابینہ عہدیداروں میں فضل وہاب بابو سرپرست اعلیٰ،اجمل خان فنانس سیکرٹری،جبکہ ربنواز بھٹی،محمد عارف،اکرام اللہ اور ملک اکرام نائب صدور چن لئے گئے،میاں سلطان،خرم شہزاد،ہاشم اور راجہ ہارون جوائنٹ سیکرٹری مقرر کردئیے گئے،خضر عباس سید اور حبیب خان پریس سیکرٹری نامزد ہوگئے،عجب خان ٹیکنیکل ایڈوائزر اور ارشد اقبال کو باہمی اتفاق سے لیگل ایڈوائزر نامزد کرلیا گیا اس موقع پر نومنتخب صدر کاشف خان نے اسلام آباد میں مرکزی آفس کا باقاعدہ افتتاح کیا جس میں نومنتخب کابینہ کے عہدیداران اور بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر کاشف خان نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز فرنچائز سے وابسطہ تمام ساتھیوں کے حقوق کا خیال رکھنا اولین زمہ داری سمجھیں گے اور فرنچائز مالکان کو درپیش مشکلات کو حکومتی نمائندوں سے مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کرینگے ہمارا مقصد عوام کو بروقت اور فوری سبسڈایز اشیاء سمیت کم قیمتی خوراک کی فراہمی ممکن بنانا ہے تاکہ عوام کو بروقت ریلیف مہیا ہوں بعد ازاں صدر کاشف خان نے کابینہ اراکین کے ہمراہ جی ایم یوٹیلٹی سٹورز سے ملاقات کی اور انہیں فرنچائز کے حوالے درپیش تمام مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر جی ایم یوٹیلٹی سٹورز نے صدر کاشف خان اور دیگر کابینہ اراکین کو یقین دہانی کراء کہ وہ پورے ملک میں یوٹیلٹی سٹورز اور فرنچائز کو سبسڈایز اشیاء سمیت دیگر روزمرہ اشیاء فوری یقینی بنانے میں سست روی نہیں ہونے دینگے تاکہ عوام حکومتی ریلیف سے مستفید ہوں فرنچائز صدر کاشف خان نے مسائل کے حل میں بھرپور تعاؤن کرنے پر جی ایم کا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے