بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ لیوی پوسٹ کھلی کچہری میں تبدیل ہوگیا ، اماندرہ کے عمائدین او رمنتخب بلدیاتی نمائندوں نے مسائل کے انبار لگادئے ، سب سے زیادہ شکایات منشیات کے کھلے عام فروخت کے خلاف ہوئی ، اے سی نے لیوی اہلکاروں نے منشیات کے خلاف سخت ایکشن لینے کی احکامات جاری کردی ، اماندرہ کے رہائشیوں کے مطابق اے سی بٹ خیلہ ڈاکٹر طیب حیات نے گزشتہ روز لیوی پوسٹ اماندرہ کا دورہ کیا ، جہاں پر علاقہ کے عمائدین اور منتخب عوامی نمائندوں نے اے سی کی دورہ کو کھلی کچہری میں تبدیل کرکے شکایات کے انبار لگادئے جس میں اماندرہ میں منشیات ، مضر صحت پاپڑ کی فروخت ، بازاروں میں ملاوٹ شدہ اور کمیکل سے تیار شدہ دودھ کی موجودگی اور لیوی پوسٹ میں نفری کے اضافہ کے مطالبات سرفہرست رہے ، جس پر اے سی نے لیوی اہلکاروں کو ہدایت کی کہ منشیات فروشی کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کریں وہ روزانہ کی بنیاد پر ان سے رپورٹ طلب کریں گے ، انہوں نے عوام کو یقین دلایا کہ دیگر مسائل کے حل کے لیے بھی وہ متعلقہ اداروں تہ ان کی شکایات کا پہنچاکر علاقہ میں غیر معیاری دودھ اور پاپڑ کے خلاف کاروائی ہوگی ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے