اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انظاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ فل بینچ کا مطالبہ معاملے کو لمبا کرنے کی کوشش ہے۔ شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ تمام چوٹی کے قانونی ماہرین رات سے بتا چکے ہیں کہ ڈپٹی سپیکر کی رولنگ غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہا کہ فل بینچ کا مطالبہ معاملے کو لمبا کرنے کی کوشش ہے تاکہ ضمیر خریدنے کی ایک نئی کوشش کی جائے، اب بینچ کو متنازعہ بنانا ہی واحد حل ہے جس کے لئے واٹس ایپ ٹولے کو صبح سے ہدایات جاری کر دی گئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ دفاعی اور سیاسی دنیا کا فرق یہ ہے کہ دفاعی دنیا میں ٹریننگ ہے مار دو یا مر جا ؤہر صورت حدف حاصل کرو کیونکہ دشمن سے ہارنا آپشن نہیں، سیاسی دنیا میں لڑنا اپنوں سے ہوتا ہے دشمن سے نہیں۔ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ یہاں مرنا مارنا نہیں بلکہ کون اپنوں کو بڑی تعداد میں قائل کرتا ہے، یہ آپکی قابلیت طے کرتا ہے اور لوگ قائل تب ہوتے ہیں جب آپ کا آپشن ملک کے لئے اور ان کے لئے بہترین ہو، کچھ بھی کر کے جیتنے کی سٹرٹیجی دفاعی معاملات میں کام آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں جیت کر بھی ہار جاتے ہیں آپ اگر عوام کو وہ جیت قبول نہ ہو، سب کچھ اب دوبارہ دیکھنا پڑے گا، غلطی ہو گئی، اسے درست کرنا پڑے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے