ہنگو (مانند نیوز) ٹل پولیس کا ایس ایچ او کی سر براہی میں مختلف علاقوں میں سرچ ائنڈ سٹرائیک اپریشن،ایک منشیات فروش سمیت7ملزمان گرفتار،گرفتار ملزمان سے بھاری اسلحہ اورمنشیات برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ایس ایچ اوٹل مجاہد حسین۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگوآصف بہادر کی خصوصی ہدایات پرڈی ایس پی ٹل عابد خان افریدی اور ایس ایچ او ٹل مجاہدحسین کی قیادت میں تحصیل ٹل میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ ائنڈ سٹرائیک اپریشن زور و شور سے جاری ہے اس اپریشن کے تسلسل میں سرہ غنڈی،گنڈیری اورٹل کیمپ میں سرچ ائینڈ سٹرائیک اپریشن کا انعقاد کیا گیا اس دوران ایک منشیات فروش سمیت7ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے2ریپیٹر،ایک رائفل،2پستول،2بندوق،1050گرام چرس اور85گرام ائیس برامدکی گئی۔ایس ایچ او مجاہدحسین نے بتایا کہ گرفتارم ملزمان کو تھانہ ٹل منتقل کردیا گیاہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹل پولیس اسٹیشن سے منسلک تمام علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق اپریشن جاری رہے گا۔