پبی (نما ئندہ مانند) رسالپور پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی۔خون خرابہ ہونے سے بچا لیا۔07 ملزمان گرفتار۔بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدگزشتہ روز سیدالامین خان SHO رسالپور کو اطلاع ملی کہ کھنڈر میرہ رسالپور میں 02 فریقین بامسلح آمنے سامنے موجود ہیں اور ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے ہیں۔فوری طور پر نفری کو ہمراہ لیکر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔نہایت حکمت عملی کیساتھ بغیر کسی خون خرابے کے دونوں فریقین سے 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان ادریس،راج محمد،محمد عارف،عبدالرشید،سعادت،عابد اور محمد یاسین کے قبضے سے 01 ریپٹر، 05 عدد پستول اور کارتوس برآمد کر لئے گئے۔ملزمان کو تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کر دیا گیا