پشاور(مانند میڈیا)گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ، انرجی اینڈ پاور، اور سائنس ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی عثمان سیف اللہ خان، کی زیر صدارت ڈونر فنڈڈ منصوبوں کے حوالے سے ایک بریفنگ اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی ڈیپارٹمنٹ اور چیف اکانومسٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مختلف منصوبوں پر پیش رفت اور درپیش مسائل خاص طور پر والڈ بینک کے تحت ہائیڈرو پاور، دیہی ترقی ، مربوط سیاحت، سرمایہ کاری، آبپاشی زراعت، اکنامک کوریڈور (کے پی ای سی)، دیہی سرمایہ کاری ، صحت اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے تحت کے پی سٹیز امپروومنٹ، واٹر ریسورسز ڈویلپمنٹ (پی آر ایف) اور شہری انفراسٹرکچر و موبلٹی پائپ لائن آپریشنز اورکے ایف ڈبلیو کے ریجنل انفراسٹرکچر اور پائیدار شہری ترقی پر مشتمل سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں مذکورہ منصوبوں کی لاگت،عوامی امنگوں کے مطابق ان کی بروقت تکمیل اورانہیں مفاد عامہ  کے لئے بہتر سے بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کے مشیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ عثمان سیف اللہ خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوامی فلاحی منصوبوں کو شفاف انداز میںجلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ حکومت کی فراہم کردہ سہولتوں سے بروقت لوگوں کو ریلیف مل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے