واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی سیاسی رہنماؤں کی جانب سے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع، فصلوں، مویشیوں اور انفرا اسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصان سمیت وسیع پیمانے پر ہونے والی تباہی پر دکھ اور افسوس ہوا۔مشیر برائے امریکی سیکرٹری خارجہ ڈیرک شولے نے کہا کہ حالیہ سیلاب کے نتیجے میں پاکستان میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع و دیگر نقصانات اور ان کے اثرات پر بہت غمزدہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ علاوہ ازیں سینیٹر جم رِش کا پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔ علاوہ ازیں کانگریس ویمن شیلا جیکسن نے امریکی صدر کے نام خط میں سیلاب زدگان کے لیے فوری مدد کی درخواست کی ہے۔