ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر ایریگیشن ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ سیلا ب متا ثرین کی بحا لی حکو مت کی اولیں تر جیح ہے۔اس وقت پورا صو بہ سیلا ب کی تبا ہ کا ریو ں سے دو چا ر ہے جس میں بہت سی قیمتی جا نو ں کا ضیا ع اور لو گوں کے قیمتی اثا ثہ جا ت بھی تبا ہ ہو گئے ہیں ہما ری حکو مت اپنی پو ری ذمہ داری سے اس مشکل کھڑی میں عوا م کو مسا ئل سے نکا لنے کی بھر پو ر کو شش کر رہی ہے ہما ری پہلی ترجیحی متاثریں سیلا ب کو خورا ک،رہا ئش اور میڈیکل سہو لیات کی فرا ہم ہے۔اس کے سا تھ سا تھ ہما ری حکومت پو ری صو بے میں سیلا ب کی تبا ہ کا ریوں کا تخمینہ لگا رہی ہے۔انہو ں نے تحصیل با لا کو ٹ میں نقصا نا ت اور متاثرین کی بحا لی کے لئے 30کڑوڑ فنڈز دینے کا اعلا ن کیا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے تحصیل با لا کو ٹ میں کاغان،ماہ نور ویلی مہانڈری، گڑھی حبیب اللہ، بالاکوٹ، جرید اور بیلا میں سیلاب سے متاثر جگہ کے تفصیلی دورہ کے موقع پر با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پروزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی سید احمد حسین شاہ،ممبر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی،ڈپٹی کمشنر ما نسہرہ عدنا ن خا ن،اے سی بالاکوٹ مس بشارت شاہ، محکمہ اریگیشن کے ایس ای زبیر خان، ایکسین تیمور زاہد،و انجنیئرز، ریسکیوں،محکمہ جنگلا ت،ما ل، این ایچ اے،محکمہ موا صلا ت و تعمیرات اور دیگر متعلقہ محکو ں کے افسرا ن بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزراء نے متاثرین کو حوصلہ دیتے ہوے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سب مل جل کر باہمی اتحاد و اتفاق سے اس مشکل سے انشاء اللہ نکلیں گے۔انہو ں نے کہااللہ تعا لی کا شکر ہے صو بے کے دیگر حصوں کی طر ح یہا ں سیلا ب سے کم نقصا نا ت ہو ئے ہیں۔ گل ڈھیری گڑھی حبیب اللہ پل کی سیلابی ریلے کی نظر ہونے والی دیوار حصاری نالہ کاگل نالہ میں حفاظتی پشتوں کی نئے سرے تعمیر کے لئے محکمہ ایریگیشن کو فوری تعمیرکر نے کی ہدا یا ت جا ری کیں۔انہو ں نے حالیہ سیلابی ریلے سے شدید متاثرہ منور ویلی کا دورہ کیا جہاں پر متاثرین سے ملاقات میں اظہار ہمدردی یکجہتی کے علاؤہ امداد کی فراہمی پل کی فوری تعمیر اور سیلا بی ریلے میں بہ جا نے وا لی را بطہ سڑک کی فوری بحا لی کے لئے اقدا ما ت صا در کر تے ہو ئے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر رابطہ پل تعمیر کیا جا ئے تا کہ عوا م کا را بطہ بحا ل ہو سکے اور دیگر نقصا نا ت کا فوری تخمینہ لگا یا جا ئے۔انہو ں نے جرید میں فری میڈیکل کمپ کا بھی معا ئنہ کیا اور ڈاکٹرز ہو ہدا یا ت کی کہ متاثریں کو میڈیکل کی سہو لتا ت میں کسی قسمی کی کمی نہیں ہو نی چا ئے۔صو با ئی وزراء نے بعد میں سیلا ب سے متاثرہ مہا نڈری بازار،پو لیس سٹیشن،ہو ٹلز،شلٹرز،سکو ل اور دیگر نقصا نا ت کا جا ئزہ لیا۔قبل ازین صو با ئی وزیر کو بریفینگ میں بتا یا گیا کہ ما ہ نور ویلی میں 11ہا ئیڈرو پا ور،2را بطہ پل تقریبا8گلو میٹر رابطہ سڑک،بازار سے چند دوکا نوں،جب کہ مہا نڈری میں مسجد،مدرسہ،پو لیس سٹیشن،بازار سے دوکا نو ں شلٹرز،ہو ٹل اور دیگر جزوی نقصا نا ت ہو ئے ہیں۔انہو ں نے مزید بتا یا کہ گھڑی حبیب اللہ پل کی دیوار،با لا کو ٹ پل کے حفاظتی پشتوں کو بھی نقصا ن ہوا ہے۔معاون خصوصی احمد حسین شا ہ نے کہا کہ میں ارشد ایوب خا ن کا شکر یہ ادا کر یتا ہو ں جنہوں نے اس مشکل کھڑی میں یہاں آئے۔انہو ں نے کہا کہ ماہ نور ویلی اور مہا نڈری میں سب سے زیا دہ سیلا ب سے نقصا نا ت ہو ئے ہیں ہما رے یہا ں آنے کا مقصد یہا ں پر نقصا نا ت کا جا ئزہ لیا جا ئے۔انہو ں نے کہا چیزیں ختم ہو نے میں چند سیکنڈ لگتے ہیں جب کہ بنا نے میں وقت در کا ر ہو تا ہے۔انہو ں نے کہا اللہ تعا لی کے فضل و کر م کی وجہ سے 2010 کے سیلا ب کی نسبت اس سیلا ب میں کم نقصا نا ت ہو ئے ہیں ارشد ایو ب خا ن نے جو فنڈرز کا اعلا ن کیا ہے یہ متاثرین سیلا ب کی بحا لی پر خر چ ہو گا۔