کرک (مانند نیوز) خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کا بڑا تعمیری منصوبہ  تقریبا ایک ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے شروع ہوا  جس میں سے پہلے بوائز ہا سٹل کا افتتاح کیا گیا ـ یو نیورسٹی کی پریس ریلیز کے مطابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کی ہدایت پر یو نیورسٹی کےہر شعبے کے ملازمین نے ملکرافتتاح کیا اور اسکی کامیابی کے لئے دعاکی ـپریس ریلیز کے مطابق پراجیکٹ کوارڈینٹر محمد رشاد خٹک نے بتایا کہ اس منصوبے میں  سائنس وآرٹس بلاکس ایڈمینسٹریشن بلاک  گرلز اور بوائز ہاسٹلز سینٹرل لائبریری اور آئی ٹی بلاک سمیت سڑکوں اور پلوں کی تعمیر شامل ہےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جو ہر علی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یونیورسٹی کا بنیادی ڈھانچہ تدریسی امور کے فروغ کےلئے انتہائی اہم ہے ـ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے یو نیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی امور میں بہتری لائی جاسکے گی ـ وائس چا نسلر نے اس منصوبے کی بروقت آغاز میں پراجیکیٹ کوارڈینیٹر محمد رشاد خٹک ـ ڈائر یکٹرورکس  انجنئیرمیر سلام سب انجنئیر طارق ابراھیم ایس ڈی او  سول فیض اللہ  اسسٹنٹ ایڈمن آفیسر شہیداللہ سمیت تمام پراجیکٹ سٹاف کی کوششوں کی تعریف کی  ـمنصوبے کے افتتاح میں یو نیورسٹی کے تمام تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان اوردیگر ملازمین  سمیت  رجسٹرار محمد رشاد خٹک ڈائریکٹر ورکس انجنئیر میر سلام  ٹریژرر حافظ اسماعیل خان کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد زبیر نے شرکت کی ـ

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے