سوات (مانند نیوز)سوات اتفاق رکشہ یونین سوات کا پیر 9جنوری کو کمر توڑ مہنگائی اور سی این جی بندش کے خلاف مینگورہ شہر میں ہڑتال کا اعلان، اس حوالے سے یونین کے صدر جہان زیب نے میڈیا کو تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور اور رکشہ مالکان بری طرح متاثرہوچکے ہیں دوسری جانب سی این جی سٹیشن بند ہونے کی وجہ سے مہنگے پٹرو ل کے باعث موجودہ کرایوں میں رکشوں کا چلانا ممکن نہیں رہا ہے، انہوں نے افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے انتظامیہ کو بار بار کرایوں میں اضافہ کی درخواست کی گئی لیکن اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے رکشہ ڈرائیور ہڑتال پر مجبو ر ہوچکے ہیں، انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ حالات کی تناظر میں انتظامیہ اور عوام کو احساس دلانے کیلئے پیر9 جنوری کو ہڑتال کریں گے اور اگر پھر بھی ہمارا مسئلہ حل نہ ہوا تو اس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرتے ہوئے اس سے بھی سخت احتجا ج پر مجبور ہوں گے۔