لاہور(مانند نیوز ڈیسک)وزیر آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کے واقعہ کی مکمل فرانزک رپورٹ منظرعام پرآگئی۔حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کی فرانزک رپورٹ 4 صفحات پر مشتمل ہے۔فرانزک رپورٹ کے مطابق عمران خان پر حملے کے موقع سے 31 گولیاں یا ان کے خول ملے، 3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر پر لگے جو لاؤڈسپیکر سے ملے۔3 گولیوں کے ٹکڑے کنٹینر کی گرل سے ملے، گولی کا ایک خول دکان کے اندر زمین سے ملا، 14 گولیوں کے خول سڑک سے ملے، ملزم نوید کے گھر کے قریب بھی ایک گراؤنڈ سے 10 خول ملے۔عمران خان کو 2 گولیاں کسی چیز سے ٹکرانے کے بعد لگیں، انہیں ایک مکمل گولی بھی لگی جبکہ ان کے جسم میں ایک دھات کا ٹکڑا بھی پیوست ہوا جو جسم سے نکال لیا گیا۔ 4 گولیاں ایسی تھیں جو نوید کے پستول سے چلی تھیں، موقع سے ملنے والی 2 گولیاں ایسی ہیں جو کلاشنکوف کی ہیں، ملزم سے ملنے والے ایک پستول کا بھی فرانزک ہوا جس سے ایک فائر ٹیسٹ کیا گیا۔حملے میں زخمی احمد چٹھہ کے جسم سے نکلنے والی گولی اور زخمی عمران یوسف کو لگنے والی گولی کا بھی فرانزک کیا گیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے