اسلام آباد (مانند نیوز)افغانستان کے کپتان راشد خان پر بنگلادیش کے خلاف سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ٹیم کے کھلاڑی کریم جنت کی جانب بلا پھینکنا مہنگا پڑگیا۔آئی سی سی نے ضابطہ اخلاق کے خلاف لیول 1 کی خلاف ورزی پر سرزنش کرتے ہوئے راشد خان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔سپر ایٹ کے اس اہم میچ میں افغانستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں بنگلادیش کو 8 رنز سے ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ سیمی فائنل میں افغانستان کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوا جس نے اسے ترنوالہ بناتے ہوئے 9 وکٹوں سے ہرا کر پہلی مرتبہ کسی ورلڈکپ فائنل میں جگہ بنائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے