پبی (مانند نیوز ) ضلع نوشہرہ کے تمام اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی اپنی مان مانیا عروج پر ہیں نوشہرہ میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نو شہرہ کے ہسپتال انتظامیہ کی جانب ہتک امیز رویہ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے رات کے ساڑھے تین بجے فائرنگ سے زخمی میاں بیوی کو (نوشہرہ میڈیکل کمپلکس) قاضی حسین احمد ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ایمرجنسی یونٹ میں موجود ڈاکٹرز نے اٹینڈنٹ یعنی رشتہ دار نہ ہونے کے باعث علاج کرنے سے انکار کیا اور ریسکیو اہلکار کی تزلیل بھی کی مریضہ بیچاری علاج کے لئے چیخ و پکار کرتی رہی لیکن کیا کریں انسانوں میں خیونیت جاگ اٹھی اور ڈاکٹرنے علاج س انکار دیا ایسی طرح چند دن پہلے میاں راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی میں بھی ایک لاوارث مریض ڈاکٹروں کی غفلت اور مریض کو باہر پھینکنے پر موت واقع ہوئی تھی1122 نوشہرہ انسانیت کی خدمت کی زمہ واری پوری ایمانداری سے کرکے مریض کو اسپتال پہنچا کر انسانیت کی شمع روشن کرنے پوری مدد فراہم کرتے ہیں مریض کے ساتھ اس طرح کا راویہ روز مرہ کا معمول بن چکا ہے ریسکیو 1122 کا کام مریض کو ہسپتال تک پہنچانا ہیں اور ریسکیو1122 اپنے فرائض کی ادائیگی میں اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کر رہی ہیں ہسپتال انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ریسکیو 1122 کے اہلکاروں اور لاوارث مریضوں کو آئے روز شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وزیر اعلیٰ خبیر پختونخوا صو با ئی وزیر صحت ایم این ایز اور ایم پی ایزسے درخواست ہیں کہ اس حوالے سے کوئی لاہے عمل تشکیل دے تا کہ آئے روز ریسکیو ٹیموں اور لاوارث مریضوں کو درپیش مسائل حل ہو سکے اس سلسلے میں قا ضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس نو شہرہ کے تر جمان نے کہا ہے کہ اس واقع کا سختی سے نو ٹس لیا ہے اور انکوائری ٹیم کو 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کر نے کا حکم دیا ہے