پبی (مانند نیوز )ا مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا وقت کا تقاضہ ہے۔ہم نے مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امن وامان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کرناہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اظہر خان کا محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ میٹنگ کے شرکاء سے خطاب محرم الحرام کی آمد قریب ہے امن وآمان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں تنویر احمد اے سی نوشہرہ،عبدالقیوم ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ،انجمن تاجران صدر خالد خان افریدی،انجمن تاجران رسالپور سے ذاکر آفریدی،امام بارگاہوں کے متولیوں،علماء کرام صدر بازار،کلاں،رسالپور،جہانگیرہ نے شرکت کی تنویر احمد اے سی نوشہرہ نے انتظامی امور پر گفتگو کی،شرکاءمیٹنگ کی طرف سیدئیے گئے تجاویز نوٹ کرکے عمل درآمد کو یقینی بنانے کی یقین دہانی کرائی ڈسٹرکٹ پولیس افیسرمحمد اظہر خان نے اس موقع پر کہا کہ نوشہرہ بھر میں اور خصوصاً محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے میں ہم تمام شرکاءنے اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ہم نے مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے میں مرکزی کردار ادا کرنا ہے۔علماءکرام کی مدد ہی سے سماج دْشمن عناصر کے مذموم ارادیناکام بنائیں گے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے مزید کہا کہ شہر کا امن امان برقرار رکھنے کے لیے کسی قسم کی فرقہ واریت، اشتعال انگیز تقاریر،لوڈ اسپیکر کا غلط استعمال،اسلحے کی نمائش اور شرپسندی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جامع مسجد نوشہرہ کینٹ کے خطیب پروفیسر قاضی خلیل الرحمٰن نے علماکرام کی طرف سے،انجمن تاجران کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔امام بارگاہوں کے متولیوں نے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔میٹنگ کے اختتام پر ملک اور نوشہرہ کے امن و امان اور سلامتی کیلئے دعا کی گئی۔