سخاکوٹ (مانند نیوز) درگئی بار ایسوسی ایشن کے عہدہ داروں کاچناؤ۔کابینہ کے تمام عہدہ داربلا مقابلہ منتخب۔خالد خان خٹک ایڈوکیٹ صدر، موسیٰ خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، باسط افضل رئیسانی ایڈوکیٹ نائب صدر، عدنان خان ایڈوکیٹ فنانس سیکرٹری، فضل حق ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری اور پیرزادہ محمد الیاس ایڈوکیٹ لائبریرین منتخب ہوگئے۔چیئرمین الیکشن کمشنر فاروق جان ایڈوکیٹ نے دیگر ممبران شفیق احمد اور فاروق تاج کی موجودگی میں تمام نومنتخب عہدہ داروں کے عہدوں کابلا مقابلہ منتخب ہونے کااعلا ن کیا۔اس موقع پر نومنتخب صدر خالد خان ایڈوکیٹ، جنرل سیکرٹری موسیٰ خان ایڈوکیٹ اور کابینہ کے دیگر عہدہ داروں نے تمام وکلاء برادری کا شکریہ اداکیا کہ انہوں نے کابینہ کے تمام عہدہ داروں اپر بھرپور اعتماد کااظہار کر کے انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا۔انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری نے جس اعتماد کااظہار کیاہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کرینگے اور وکلاء برادری کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچائینگے۔