سخاکوٹ (مانند نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین کامختصر دورہ سخاکوٹ اے این پی کے سابقہ صوبائی نائب صدر وسابقہ ایم پی اے نیک عمل خان مرحوم کے چچازادبھائی حاجی محمدعالم خان کے وفات پر غم زدہ خاندان سے تعزیت کااظہار کیا اور مرحوم کے مغفرت کیلئے خصوصی دعا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین جن میں اے این پی کے سابقہ مرکزی نائب صدرو سابقہ وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی، مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمدسلیم، مرکزی جائنٹ سیکرٹری خان نواب، صوبائی صدر میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی،مئیر مردان حمایت اللہ معیار شامل تھے نے سخاکوٹ میں خدائی خدمتگار راحت خان بابا کے بھتیجے اور نیک عمل خان مرحوم کے چچازاد بھائی حاجی محمدعالم خان کے وفات پر غم زادہ خاندان سے تعزیت کی اور موحوم کے مغفرت کیلئے دعا کی۔