پشاور(مانند نیوز)تحصیل تخت بھائی مردان میں مچھروں کی بہتات سے عوام ملیریاسمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا۔ سری بہلول میں ملیریا نے وبائی مرض کی شکل اختیار کر لی۔ملیریا سے زیادہ خواتین اور بچے متاثر۔ اہل علاقہ کا مقامی انتظامیہ سے انسداد ملیریا سپرے کروانے کا مطالبہ کیا۔تحصیل تخت بھائی کے مختلف علاقوں میں نالیوں کی ناقص صفائی کیوجہ سے شہری اور دیہاتی علاقوں میں مچھروں کی بہتات نے عوام کاجینا حرام کر دیا ہے لوگ ملیریا سمیت دیگر مہلک بیمایوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔غیر سرکاری تنظیم ساتھ سب ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے بانی ڈاکٹر ایمل خان مہمندکا کہنا تھا کہ علاقے میں سرشام ہوتے ہی مچھروں کی نہ تھمنے والی بہتات سے لوگ عاجز آگئے ہیں اور اس کی بڑی وجہ علاقے میں بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ بھی ہے جسکی وجہ سے واپڈا والے عوام کو مچھروں کے رحم و کرم پر چھوڑ کر بجلی کو ساری رات بند کر دیتی ہے۔ مچھروں کی بہتات کیوجہ سے ہسپتالوں اور کلینکوں میں ملیریا کے مریضوں کا بے تحاشہ اضافہ ہو رہا ہے اور شہر کے ہسپتالوں اور نجی کلینکو ں میں ملیریا کے مریضوں کا رش لگا رہتا ہے۔ جس کے باعث ہمارا معاشرہ صحت مند ہونے کے بجائے مزید بیماریوں میں مبتلا ہو رہاہے۔ انہوں نے حکومت اورمقامی انتظامیہ سے صحت مند معاشرے کی تشکیل کے خواب یقینی بنانے کیلئے شہر اور دیہی علاقوں کے صفائی کیلئے خاص انتظام اور انسداد ملیریا سپرے کروانے کا پرزور مطالبہ کیا جس سے لوگ ملیریا جیسے موضی مرض سے بچ سکیں اور پر سکون زندگی گزار سکیں۔