اسلام آباد (مانند نیوز) پاکستان کی معروف اور ہر دلعزیز شیف راحت علی انتقال کر گئیں۔

شیف راحت علی پاکستان کے معروف ترین شیفس میں شمار ہوتی تھیں، ان کی آسان تراکیب، منفرد پکوان اور سادہ انداز نے لاکھوں لوگوں خصوصاً گھریلو خواتین کو کھانا پکانے کی جانب راغب کیا، ان کی مسکراہٹ اور دوستانہ انداز انہیں ناظرین میں بے حد مقبول بناتا تھا۔

شیف راحت علی کی بھانجی نے بھی سوشل میڈیا پر ان کے انتقال کی خبر شیئر  کی ہے۔

سوشل میڈیا پر مداح شیف راحت علی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں، صارفین نے اس خبر کو انتہائی افسوسناک قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ مرحومہ کی صاحبزادی شیف مائدہ راحت علی بھی ایک معروف شیف ہیں جو اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ اپنے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے