اسلام آباد (مانند نیوز) بھارتی ریاست تلنگانہ میں 23 سالہ حاملہ خاتون نے مبینہ طور پر شوہر اور ساس کی جانب سے مسلسل ذہنی و جسمانی ہراسانی کے بعد خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ سشمیتا کی والدہ نے الزام لگایا ہے کہ بیٹی کے شوہر کو بچے کی نسبت پر شبہ تھا اور اس نے اہلِ خانہ کے سامنے بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق متوفیہ کی والدہ کی جانب سے بیٹی کی ساس پر بھی بدسلوکی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ خاندان کے بڑوں کے سامنے ہونے والی بات چیت اور صلح کے بعد معاملہ وقتی طور پر ختم ہو گیا تھا تاہم متوفیہ کے اہلِ خانہ کے مطابق بیٹی کے سسرالیوں کی جانب سے ہراسانی کا سلسلہ جاری رہا۔

متوفیہ کے اہلِ خانہ کے مطابق صلح صفائی کے محض 2 دن بعد سشمیتا اپنے گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے سشمیتا کے شوہر اور ساس کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا ہے جہاں سے دونوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ مقدمہ شوہر اور سسرالی رشتے داروں کے خلاف ظلم، خودکشی پر اکسانے اور ذہنی و جسمانی حراسانی سے متعلق دفعات کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے