اسلام آباد (مانند نیوز) لبنان اسرائیل فریم ورک معاہدہ طے ہونے کے بعد اسرائیل نے لبنان پر پھر حملہ کردیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے ایک گاؤں میں حزب اللّٰہ کا زیر زمین عسکری انفرااسٹرکچر تباہ کر دیا ہے۔

اسرائیل نے حملے سے قبل امر یکا کو آگاہ کر دیا تھا۔ کارروائی میں 200 میٹر لمبی سرنگ کو نشانہ بنایا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان کے ساتھ امریکی ثالثی میں ہونے والے معاہدے کا خیرمقدم کیا تھا۔

نیتن یاہو نے معاہدے کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ ایران اور حزب اللّٰہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے