ہنگو(مانند نیوز) ٹل میں امن و امان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ایس ایچ او ٹل نبی خان۔ ٹل۔دلن اور خانان بانڈہ بااثر افراد سمیت تاجران یونین ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران دلن قوم کی جانب سے SHO ٹل نبی خان اور صحافی و سماجی شخصیت طفیل محمد خان کو بہترین خدمات پر خصوصی ایوارڈ دئے۔ اس موقع پر دلن قومی مشر ملک روح الامان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جانب سے بہترین کارکردگی پر SHO نبی گل اور سماجی شخصیت طفیل محمد کو حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقہ مشران کے تعاون کے بغیر سیکورٹی ادارے اور سماجی ورکرز صحیح انداز میں خدمات سرانجام نہیں دے سکتے۔اس بنا پر قومی مشران نے دونوں شخصیات کے حوصلہ بڑھانے کیلئے خصوصی ایوارڈ کا اہتمام کیا۔ملک عمرخان اور تاجران رہنما واجد بنگش کا کہنا تھا کہ صحافی کی حثیت معاشرے کے ترجمان کے مانند ہوتی ہے۔ طفیل محمد خان نے تحصیل ٹل کے مسائل ایوانوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔انہوں نے علاقے میں امن اور جرائم میں کمی لانے میں ایس ایچ او نبی منگل کے کردار کو سراہا۔تقریب سے سیاسی و سماجی رہنما انتصار محمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ایس ایچ او نبی خان اور صحافی طفیل احمد خان نے دلن یونین کونسل مشران کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی جوش و جذبے سے خدمات سرانجام دینے کا عزم کیا