اسلام آباد (مانند نیوز) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ حرمین شریفین کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔

عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے، حرمین شریفین کا تحفظ پاکستان کے لیے اولین ترجیح ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مؤقف بالکل واضح اور دو ٹوک ہے، پاکستان کا پیغام سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل کے ذریعے پہلے ہی سامنے آ چکا ہے، مقدس مقامات پر حملوں پر عوام، سیاسی اور عسکری قیادت میں شدید غم و غصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ بہت کم وقت میں آگے بڑھا ہے، یہ معاہدہ 3 مالک کی سوچ کا مجموعہ ہے، تنازعات کے اتار چڑھاؤ کسی بھی سطح پر بڑھانے سے کسی ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے فوجی تنازع کو مزید پھیلانا کسی کے مفاد میں نہیں، مذاکرات کے ذریعے کسی نتیجے پر پہنچنا ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مذاکراتی حل میں ناکامی، فوجی تصادم پر مکہ الائنس کا اجتماعی ڈیٹرنس حرکت میں آئے گا، مکہ الائنس کی قیادت اور لائحہ عمل واضح ہے کہ اس کا کوئی جارحانہ ارادہ نہیں، یہ اتحاد کسی خاص ملک کے خلاف نہیں، اتحاد کا مقصد خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ خطے میں امن، استحکام، خوش حالی پر یقین رکھتے ہیں، مسلمانوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے