پشاور (مانند میڈیا)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیٔرمین بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ اب مذکرات کا نہیں عملی اقدام کا وقت ہے۔ منگل کے روز پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہمارا لانگ مارچ جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات اگر ہونے تھے تو ابھی تک ہو چکے ہوتے۔ ایمرجنسی اور گورنر راج کو ‘غیر جمہوری و آئینی’ قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے اس کو چیلنج کیا ہوا ہے۔ پی ٹی آئی چیٔرمین پشاور کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ دہشت گردی کو ناسور قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کوئی ایسا بیان نہیں دینا چاہتے جس سے دہشت گردی پر کوئی اثر پڑے۔