اسلام آباد (مانند نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی کو 12 سیاستدانوں یا ان سے تعلق رکھنے والے افراد کی پشت پناہی حاصل تھی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان سیاستدانوں میں سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے بھائی نوید، تحریک انصاف کے شہریار آفریدی، آفتاب عالم، سینیٹر خرم ذیشان، پیپلز پارٹی کے امجد آفریدی، جے یو آئی کے سیٹھ گوہر سیف اللہ سیمت دیگر افراد شامل ہیں۔

گورنر کے پی نے غیر قانونی کان کنی کی تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ کے سابق جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات میں جو بھی سیاستدان یا سرکاری افسر ملوث پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے