مظفرآباد(مانند میڈیا) محکمہ داخلہ آزاد کشمیر نے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی مدت میں یکم دسمبر تک دس ایام کی توسیع کر دی ہے۔ محکمہ داخلہ آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی مدت میں مزید دس ایام کی توسیع کرتے ہوئے یکم دسمبر 2026ء تک رجسٹریشن ہر صورت یقینی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں مقیم تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز، خواہ ان کے لائسنس کسی بھی مقام سے جاری ہوئے ہوں، وہ آزاد کشمیر کے کسی بھی قریبی پولیس اسٹیشن میں رجسٹریشن کروانے کے پابند ہیں، مقررہ مدت میں اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن نہ کروانے والے لائسنس منسوخ تصور ہوں گے جبکہ غیر رجسٹرڈ لائسنس اسلحہ یا ایمونیشن رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی، گرفتاری اور اسلحہ ضبطگی جیسی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی، نوٹیفیکشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز یکم دسمبر 2026ء تک اپنے لائسنس قریبی پولیس اسٹیشن میں لازمی رجسٹرڈ کروائیں۔