اسلام آباد (مانند میڈیا) صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب خان نے کہا ہے کہ ریاست جونا گڑھ تاریخی، علمی، ادبی اور تہذیبی ورثے کی حامل تھی، نواب آف جونا گڑھ نے تقسیم ہند سے قبل مسلمانوں کی ترقی، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواب آف جونا گڑھ نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا تھا، تاہم کانگریس کی ریشہ دوانیوں اور بھارتی فوج کے قبضے کے باعث ریاست اپنی علمی، ادبی اور ثقافتی روایات سے محروم ہوگئی۔ صدر آزاد کشمیر نے ان خیالات کا اظہار نواب بیگم آف جونا گڑھ اسٹیٹ نوابزادی عالیہ دلاور خانجی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں نوابزادی عالیہ دلاور خانجی نے صدر ریاست کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔ ڈاکٹر نجیب خان نے کہا کہ جونا گڑھ ایک تاریخی اور تہذیبی ورثے کی حامل ریاست تھی اور نواب آف جونا گڑھ نے قیام پاکستان سے قبل مسلمانوں کی ترقی، خوشحالی اور فلاحی کاموں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق ریاست کے سربراہ نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا فیصلہ کیا تھا اور جونا گڑھ اسٹیٹ کو پاکستان کا حصہ ہونا تھا، لیکن کانگریس کی ریشہ دوانیوں اور بھارتی فوج کے جابرانہ قبضے کے نتیجے میں ریاست اپنی علمی، ادبی اور ثقافتی روایات سے محروم ہوگئی۔ ملاقات کے اختتام پر صدر آزاد کشمیر نے نوابزادی عالیہ دلاور خانجی کو یادگاری شیلڈ پیش کی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے