اسلام آباد (مانند میڈیا) پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری کے تحفظ اور دوطرفہ کاروباری روابط کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ مفاہمتی یادداشت پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور پرتگال کے ادارے اے آئی سی ای پی (AICEP) کے درمیان پاکستان پرتگال بزنس فورم کے موقع پر طے پائی۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں منعقدہ بزنس فورم کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور اس عمل کا مشاہدہ کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے اور کاروباری روابط کو مزید قریبی بنانے کے لیے ایک باقاعدہ فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ مفاہمتی یادداشت کے تحت پاکستان اور پرتگال کے درمیان سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے مابین تعاون کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ اس پیش رفت کو دوطرفہ اقتصادی تعلقات مزید مستحکم بنانے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے