کراچی (مانند میڈیا) پاکستان یپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔میڈیا سیل بلاول ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تجارتی روابط میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔