سوات(مانند نیوز)آر پی او ملاکنڈ سجاد خان نے تحصیل مٹہ کے دورافتادہ پہاڑی علاقوں کا خود وزٹ کیا جس میں کگہ بانڈہ، گوہل، شیخان، خرکئی، اوارپٹے، بالاسور ٹاپ ملک پٹے، کنالہ، جانہ، بہادر بانڈہ ٹاپ، بکروسر، لیٹو سر، اونڑہ ڈھیری، کراکل شامل ہیں.جاری سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن میں ایس پی لوئر سوات ارشد خان، ایس پی اپر سوات خان خیل خان،ایس پی سپیشل برانچ پیرزربادشاہ،  ڈی ایس پی سرکل مٹہ غنی الرحمان، ڈی ایس پی سرکل خوازہ خیلہ اعجاز خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سوات حبیب اللہ سمیت   ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ، مٹہ، فتح پور، چپریال، خوازہ خیلہ بھی شامل تھے.سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں ضلعی پولیس سوات،ایلیٹ فورس، بی ڈی یو اور ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ کے جوانوں نے حصہ لیا.ریجنل پولیس آفیسر سجاد خان کو ایس پی لوئر سوات نے تفصیلی بریفنگ دی.آر پی او ملاکنڈ نے دور آفتادہ پہاڑی علاقوں میں بنائے گئے پولیس چوکیوں کا بھی دورہ کیا اور پولیس جوانوں سے ملے. آر پی او ملاکنڈ نے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن میں شامل پولیس افسران و جوانوں سے کہا کہ سوات پولیس فورس ایک دلیر فورس ہے گزشتہ نامساعد حالات میں جس طرح سماج دشمن عناصر کا مقابلہ کیا اسی طرح آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، انہوں نے مزید کہا کہ میں بذات خود بھی اپنے فورس کے ساتھ فرنٹ لائن پر موجود رہونگا. سوات پولیس کے افسران و جوانان نے بھی یقین دلایا کہ اس مادر وطن کے تحفظ کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے اور سماج دشمن عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے