سوات (مانند نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان کی زیر صدارت انکے دفتر سیدو شریف سوات میں محکمہ پولیس سوات کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی لوئر سوات ارشد خان، ایس پی اپر سوات خان خیل کے علاؤہ ضلع سوات کے تمام ڈی ایس پیز اور متعلقہ  تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع سوات میں امن وامان کی موجودہ مجموعی صورتحال اور پولیس فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کا  جائزہ لیا گیا اور اس سلسلے میں مذکورہ فورس کو مزید فعال بنانے کی غرض سے متعدد ہدایات دئے گئے۔ریجنل پولیس آفیسر نے افسران کو متعلقہ تھانوں کے حدود میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید موثر انداز میں سر انجام دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ سوات پولیس نے معروضی حالات اور کسی بھی آزمائش کی گھڑی میں ہمیشہ اپنی جوانمردی اور جرات کا مظاہرہ کیا ہے اور یہی فورس آئندہ بھی کسی بھی قسم کے چیلنج کی صورت  میں عوام کی امنگوں اور توقعات پر پورا اترے گی۔ریجنل پولیس چیف نے  پولیس فورس کو ایک ٹیم ورک کی طرح اپنی آپریشنل ذمہ داریاں سر انجام دینے پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ پولیس فورس گزشتہ کے برعکس اب جدید ٹیکنالوجی اور بہتر دفاعی وسائل سے لیس ہے جو کسی بھی آزمائش کے موقع پر اپنے اہداف آسانی سے حاصل کرسکتی ہے جبکہ ضرورت پڑنے پر اسے مزید وسائل بھی فراہم کریں گے۔ریجنل پولیس چیف نے اس موقع پر امن وامان کو بحال رکھنے کیلئے فورس افسران کو مستعد رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ وہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر لمحہ الرٹ رہیں کیونکہ عوام کا اعتماد بحال رکھنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔اس موقع پر پولیس فورس کے افسران نے نئے ریجنل پولیس چیف کو اپنی فرائض کی بجاآوری میں ہر لمحہ فعال رہنے کا یقین دلایا اور کہا کہ فورس کے افسران اور تمام نوجوان قوم اور مٹی کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے