تیمرگرہ (مانند نیوز )محمکہ فوڈ دیرلویر نے مختلف  بازاروں کارروائیاں کرتے ہوئے کئ تاجروں کو جرمانہ کیا اس سلسلے میں محکمہ فوڈ دیرلویر نے سیکرٹری فوڈ کپٹن ریٹائرڈ مشتاق احمد خان  اور ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخواہ  ریحان گل  کے خصوصی ہدایت پر اور ڈپٹی کمشنر ضلع دیر پائین کپٹن ریٹائرڈ زبیر خان نیازی  کے ہدایات کے روشنی میں  کو ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر /اسپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ضلع دیر پائین جناب محمد شہاب الدین  ہمراہ ریاض احمد صاحب اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر اور سلطان روم خان کے ہمراہ مختلف فلور ملز کو چیک کیا گیا ، متعلقہ فلور ملز کےسرکاری آٹےکے نمونے لیکر فوڈ لیبارٹری پشاور بھجوادیا گیا ، تیمرگرہ بازار میں مختلف دوکانداروں کو چیک کیا گیا زیادہ ریٹ ، صفائی کی ناقص صورتحال اور نرخنامہ نہ رکھنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا انہوں نے تاجروں پر زور دیا کہ وہ معیاری اشیاء کو سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کریں اور ناقص اشیاء فروخت اور سرکاری نرخ نامے سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے