وانا (مانند نیوز ) لوئر وزیرستان میں بدامنی، ٹارگٹ کیلنگ، بھتہ خوری اور اغواکاری کے خلاف وزیرستان وانا اولسی پاسون کے زیر اہتمام قیام امن کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جسمیں سیاسی جماعتوں سے پاکستان پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ، پشتون تحفظ موومنٹ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے علاؤہ علاقے کے مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اختجاج میں شریک منتظمین اور عوام نے حکومت اور سیکیورٹی اداروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کہ وزیرستان میں حالیہ مخدوش حالات کے پیش نظر آمن و آمان برقرار رکھنا سول انتظامیہ اور دوسرے سیکیورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے ان کا کہنا تھا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ضلع جنوبی وزیرستان گزشتہ کئی دہائیوں سے بیرونی اور اندرونی سازشوں، دہشت گردی اور بدامنی کا شکار رہا ہے، جبکہ امن لوئر وزیرستان کیلئے الگ ڈی پی او، ڈی سی، جوڈیشل کمپلیکس اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس ہیڈکوارٹر وانا میں موجودگی سے ہی آسکتی ہے، 25 ویں آئینی ترمیم میں ضلع لوئر وزیرستان بشمول پورا سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکا ہے، جسمیں علاقائی ذمہ داری اور آمن و آمان کو برقرار رکھنا سول انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کا فرض بنتا ہیں۔ اختجاجی مظاہرین نے حکومت کے سامنے کچھ مطالبات پیش کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئین آرٹیکل 9 شہریوں کی زندگی اور آزادی کے تحفظ جبکہ آرٹیکل 18 معاش، کاروبار اور محفوظ تجارت کی ضمانت دیتا ہے۔ لہذا تمام غیر قانونی مسلح جتھوں پر پابندی لگائی جائے۔ اور سیکیورٹی اداروں کی وردیوں میں ملبوس مسلح لوگوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ لوئر وزیرستان کے عوام، ٹھیکیداروں اور تجارت پیشہ افراد کو تحفظ دیا جائے۔ اور طارق وزیر کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔ لوئر وزیرستان کے پولیس کو سیکیورٹی اداروں اور ایجنسیوں کی طرف سے حملے کی پیشگی اطلاع اور مدد فراہم کی جائیں۔ سول انتظامیہ آمن و آمان برقرار رکھنے میں آئینی ذمہ داریاں پوری کریں اور انکے راستے میں حائل روکاوٹیں دور کریں۔ اور پولیس نظام کو مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں اور قانونی اختیارات اور مراعات میں اضافہ کیا جائیں۔ اور گاڑیوں کے کالے شیشوں پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ منشیات کے کھلے عام خرید و فروخت پر پابندی لگائی جائے اور جرائم پیشہ عناصر کو عدالتوں میں پیش کیا جائے۔ اور سپین، اعظم ورسک، شکئی، انگوراڈا، راغزائی اور زرمیلن تھانوں پر کام جلد از جلد شروع کیا جائے، اور آمن و آمان کی خاطر ضرورت کے مطابق چوکیاں قائم کی جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے