اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کیلئے بنائی گئی جے آئی ٹی نے کام کرنے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی جے آئی ٹی نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کیلئے کام کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ ارکان کو اب تک پنجاب حکومت یا آئی جی آفس سے کسی نے آگاہ تک نہیں کیا۔قبل ازیں محکمہ داخلہ چیئرمین پی ٹی آئی پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تفتیش کے لئے صرف لیٹر ہی جاری کرسکی تھی جبکہ آئی جی پنجاب بھی مقدمہ درج ہونے کے بعد دو ہفتوں کیلئے چھٹی پر چلے گئے ہیں۔جے آئی ٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم مقام آئی جی کنور شاہ رخ کی جانب سے بھی تفتیش کے لئے کوئی حکم نہیں ملا جبکہ واقعہ میں ملوث ملزم نوید گوجرانوالہ پولیس کے پا س موجود ہے۔واضح رہے کہ حملے کو 12 روز سے زائد گزر جانے کے باوجود گرفتار ملزم کو مقامی عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے