کراچی(مانند نیوز ڈیسک)اعلی ٰثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 2ماہ کی تاخیر کے بعد انٹر پری انجینئرنگ پارٹ 2کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان کردیا۔آدمجی سائنس کالج کے طالبعلم سید حماد محمود نے 1100میں سے 1047نمبر لے کر 95.18فیصد پہلی پوزیشن حاصل کی۔ محمد عاقب میمن اور بحریہ کالج کی عائشہ نجیب نے 1042 نمبر لے کر (94.73)فیصددوسری پوزیشن لی۔ملیر کینٹ کالج کے عثمان فیض یاب خان نے 1039 نمبرز لے کر (94.45)فیصدتیسری پوزیشن حاصل کی۔نتائج کے مطابق ان امتحانات میں شرکت کے لیے 24587امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جبکہ 24168نے شرکت کی اور نتائج کا تناسب 58.48فیصد رہا۔ اے ون گریڈ میں 1875، اے گریڈ میں 2322، بی گریڈ میں 2914امیدوار، سی گریڈ میں 3844، ڈی گریڈ میں 2960اور ای گریڈ میں 219امیدوار کامیاب ہوئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے