ڈیر ہ اسماعیل خان(مانند نیوز)صحافیوں کے بین الاضلاعی گروپ نے گزشتہ روز ڈیرہ پریس کلب(رجسٹرڈ) کا دورہ کیا۔ جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، کرم ایجنسی اور سبی پریس کلب بلوچستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کا ڈیرہ پریس کلب(رجسٹرڈ) آمد پر پریس کلب کے عہدیداروں صدر احمد خان کامرانی، محمد یاسین قریشی، محمد فضل الرحمان، محمد ریحان، عثمان اعوان نے خیر مقدم کیا۔ خیبر پختونخوا کے سینئر صحافی صفی اللہ گل محسود،میڈیا ٹیچنگ ریسرچ سنٹر کے پروگرام منیجر سید میوند شاہ کے ہمراہ وفد کو محمد فضل الرحمان نے ڈیرہ پریس کلب کے قیام، پریس کلب میں متعدد ادوار میں ہونے والے تعمیراتی منصوبہ جات، سابقہ دور حکومت میں شروع کیئے گئے زیر تکمیل ڈیجیٹل سٹوڈیو منصوبہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔ وفد کو پریس کلب منشور، اب تک کی گئی اصلاحات اور مستقبل کے اصلاحاتی ایجنڈا کے حوالے بتایا گیا۔ وفد کے شرکاء نے ڈیرہ پریس کلب (رجسٹرڈ)کے ماحول، تعمیراتی ترقیاتی منصوبہ جات اور اصلاحاتی ایجنڈا کو سراہا اس موقع پر ملک بھر کے پریس کلبز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور موجودہ صورتحال میں صحافیوں کے مثبت کردار کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ وفد کے شرکاء نے پریس کلب میزبانی پر محمد فضل الرحمان اور دیگر عہدیداروں کی عزت افزائی پر انکا شکریہ ادا کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے