وانا (مانند نیوز) لوئر وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقہ جونی میلہ میں واقع گورنمنٹ مڈل سکول کئ سالوں سے ٹوٹ پڑا ہے، لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں۔سکول کے دیواریں ٹوٹ پھوٹ کا شکار بن گئے ہیں، سکول کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے، سکول کے اساتذہ بھی عائب ہیں۔ حکومت طلباء و طالبات کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و نیبرہڈ کونسل ڈبکوٹ کے چیئرمین عابد وزیر نے کہا کہ یہ سکول 1992 میں زیر تعمیر ہے، اس سکول میں تین اساتذہ کرام کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے کوئی ڈیوٹی پر موجود نہیں، اسمیں خطیب و مہتمم جامعہ اشرافیہ وانا مولانا سلطان وزیر T۔T، شاکر PST جو کہ ابھی ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش پذیر ہے۔ اور تیسرا استاد کا تعلق ضلع بنوں سے ہے جو کہ ابھی تک ہم نے دیکھا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجوکیشن آفیسرز کو ماہانہ رشوت دیتے ہیں۔ ان تینوں استادہ کرام نے پچھلے 15سالوں سے سکول دیکھا نہیں ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ یہ تینوں مدرسین رجسٹر میں ہر روز حاضر ہوتے ہیں۔ ایجوکیشن آفیسر مسعود صاحب سے ہمیں کئی بار شکایت کی، لیکن ایجوکیشن آفیسر ان کے ساتھ ملا ہوا ہے۔علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں سے اپنی نظریں ہٹائی ہیں، جس کے باعث غریب، غریب ہوتا جارہا ہے، جسے علاقے میں روزگار کے مواقع ناپید ہوجاتے ہیں اور لوگوں میں مایوسی پھیل جاتی ہیں۔انہوں نے نئے SDEO اورنگزیب وزیر اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اس سکول کو بحال کرنے میں ہماری تعاون فرمائیں۔ اور پچھلے سال  سکول کیلئے PTC فنڈ منظور ہوا تھا اس کی انکوائری کی درخواست کرتے ہیں۔لوگوں نے ضلعی انتظامیہ، علاقائی عمائدین اور حکومتی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ بچوں کی مستقبل کی خاطر سکول میں دلچسپی لے اور مستقبل کے معماران ملت کے بارے میں سوچیئں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے