اسلام آباد(مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نجی ٹی وی اور اس کے اینکر کے خلاف مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی اور اس کے اینکرنے اپنے ہینڈلرز کی حمایت سے میرے خلاف بے بنیاد سٹوری چلائی۔عمران خان نے کہا کہ  نجی ٹی وی، اس کے اینکر اور ہینڈلرز کے خلاف نہ صرف پاکستان بلکہ متحدہ عرب امارات اور برطانیہ کی عدالتوں میں مقدمہ کروں گا،مجھ پر جھوٹے الزامات لگانے کے لیے ایک جانے پہچانے فراڈئیے اور عالمی سطح پر مطلوب مجرم کو استعمال کیا گیا۔ عمران خان نے کہا کہ نجی ٹی وی، اس کے میزبان، فراڈئیے اور ہینڈلرز کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے اپنے وکلا سے مشاورت شروع کردی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے