بٹ خیلہ (مانند نیوز)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورہ بٹخیلہ، ادینزئے اور تھانہ کی اصل حقیقت سامنے اگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا بٹ خیلہ ضلع ملاکنڈ کو دورہ کرکے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے، ملاکنڈ انتظامیہ نے دورہ سیکورٹی کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کردئے ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ محمود خان پل چوکی میں سوات موترے وے فیز ٹو کے افتتاح کے علاوہ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کے نئی تعمیر ہونے والے پانچ منزلہ بلڈنگ سمیت ہسپتال میں برن سنٹر اور کارڈیالوجی یونٹ کا بھی افتتاح کریں گے، وزیر اعلیٰ کے دورہ کے لیے بٹ خیلہ بازارمیں صبح دس بجے سے سہ پہر تین بجے تک ٹرانسپورٹ بندش کے اعلان کے بعد مقامی تاجروں اور سیاسی و سماجی حلقوں کی طرف سے سوشل میڈیا پر اس کے خلاف شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوا ہے تاجروں اور سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی آمد کے دوران اگر مختصر وقت کے لیے ٹریفک پلان تیار کی جائے تو بازار میں آنے والے ہزاروں تاجروں، مزدوروں اور محنت کشوں کو مشکلات سے نجات مل جائیگی، علاقہ کے عوام نے وزیر اعلیٰ کے دورہ سے کافی توقعات بھی وابستہ کئے ہے جس میں ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں میڈیکل کالج کی منظوری، ہسپتال میں نئی آلات اور مطلوبہ سٹاف کی فراہمی، ظفرپارک میں زیرتعمیر ٹاؤن ہال کاکھلوانا، سیلاب متاثرین کے خصوصی پکیج، متاثرین کی امداد میں ہونے والے بے قاعدگیوں کی تحقیقات، ڈگری کالج کے لیے ٹرانسپورٹ کی فراہمی، بٹ خیلہ میں گرلز کالج اور پولی ٹیکنیک کالج اور گرلز ہائی سکول نمبر2 کے لئے عمارتوں کی تعمیر کے اعلانات شامل ہے۔ وہ تھانہ میں سوات موٹروے، ادینزئے میں وزیر اعلی محمود خان چکدرہ بائی پاس کے علاوہ،سانام ڈیم اسبنڑ،ملاکنڈ یونیورسٹی وویمن سب کیمپس چکدرہ،تحصیل کیمپلیکس،چکدرہ پارک کا افتتاح بھی کریں گے۔جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کردئے گئے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے